دانیا ل عزیز کے اثاثہ جات میں اضافہ اور پھر دوسال میں ہی 65کروڑروپے کم ہوگئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے دفاع کیلئے سرگرم لیگی رہنمادانیال عزیز کے اثاثہ جات 66کروڑ روپے سے کم ہوکر ایک کروڑ روپے ہوگئے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ پیسہ کہاں گیا اور 2013ءکے اثاثہ جات ایک کروڑ چودہ لاکھ سے دوسال میں کیسے 65کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا۔
نیوزون کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے اینکر امیر عباس نے انکشاف کیاہے کہ این اے 116سے رکن اسمبلی دانیال عزیز کے گھر کی مالیت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ریکارڈ کے مطابق ان کے پاس کوئی گاڑی نہیں جبکہ وہ پیدل یا گھوڑے پر بھی سفر نہیں کرتے اور نہ ہی کبھی کسی پبلک ٹرانسپورٹ پر دیکھاگیا،دانیال عزیز کے پاس 2013ءمیں ایک کروڑ چودہ لاکھ روپے تھے ، 2014ءمیں65کروڑ کا اضافہ ہوااور اثاثہ جات 66کروڑ روپے بن گئے ، 2015ءمیں دانیال عزیز نے زمین کی مالیت 10لاکھ روپے بیان کی ہے ، کاروباری مالیت 16لاکھ ، بینک بیلنس پونے 70لاکھ روپے اور فرنیچرودیگرمالیت تقریباًاکیس لاکھ بتائی ہے جو مجموعی طورپر تقریباً ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے بنتے ہیںیعنی اثاثہ جات میں دوبارہ 65کروڑروپے کی کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق 2013ءمیں دانیال عزیز نے تین لاکھ 12ہزار روپے اور 2014ءمیں چارلاکھ 68ہزار روپے ٹیکس اداکیا۔