پانامالیکس، وزیراعظم کیخلاف ریفرنسز کی سماعت 3اگست کیلئے مقرر

پانامالیکس، وزیراعظم کیخلاف ریفرنسز کی سماعت 3اگست کیلئے مقرر
پانامالیکس، وزیراعظم کیخلاف ریفرنسز کی سماعت 3اگست کیلئے مقرر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کے اراکین کے حلف اٹھاتے ہی نوازشریف کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی اور مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے پانامالیکس پر وزیراعظم نوازشریف کیخلاف دائر ریفرنسز کی سماعت کیلئے تاریخ مقررکردی ہے اور فریقین کو 3اگست کیلئے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں ۔

جیونیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف ، عوامی مسلم لیگ اور پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے دائردرخواستوں کاجائزہ لے کر سماعت کیلئے منظوری دی ہے اور ایک ساتھ ہی چاروں درخواستوں کی سماعت کا فیصلہ کیا ہے ۔ چاروں درخواستوں پر سماعت 3اگست کو کی جائے گی ۔

مزید :

اسلام آباد -