سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب ، ارکان کی آمد جاری

سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب ، ارکان کی آمد جاری
سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب ، ارکان کی آمد جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب آج ہو گا جس کیلئے ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سید قائم علی شاہ کے استعفیٰ کے بعد نئے وزیر اعلیٰ سندھ کا انتخاب آج ہو گا جس کیلئے ارکان اسمبلی کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ قائد ایوان کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سید مراد علی شاہ کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے خرم شیر زمان کو وزیر اعلیٰ سندھ کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کاقائد ایوان منتخب ہونے کے امکانات روشن ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کو دیگر جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے مگر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو کسی پارٹی نے حمایت کی یقین دہانی نہیں کرائی ۔ سندھ اسمبلی کا ایوان 166ارکان پر مشتمل ہے جس میں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس 91نشستیں ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے ارکان کی تعداد 50 ہے ۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ نواز کے چار ارکان ہیں اور ایسی صورت حال میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی یقینی نظر آرہی ہے ۔ متحدہ قومی مومنٹ نے بھی وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید :

کراچی -