آزاد کشمیر انتخابات میں بڑا اپ سیٹ ، پیپلز پارٹی نے خواتین کی 1مخصوص نشست اپنے نام کر لی

آزاد کشمیر انتخابات میں بڑا اپ سیٹ ، پیپلز پارٹی نے خواتین کی 1مخصوص نشست ...
آزاد کشمیر انتخابات میں بڑا اپ سیٹ ، پیپلز پارٹی نے خواتین کی 1مخصوص نشست اپنے نام کر لی

  

مظفر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے بڑا اپ سیٹ کردیا اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود خواتین کی 8مخصوص نشستوں میں سے ایک لے اڑی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تین ایم ایل ایز کیساتھ بڑا اپ سیٹ کر دیا اور ایک سیٹ جیت لی ۔جس کے بعد اب آزاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی اپوزیشن لیڈر کیلئے مضبوط امیدوار بن گئی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کو حالیہ آزاد کشمیر انتخابات میں صرف تین سیٹیں ملی تھیں مگر اس کے باوجود آج پارٹی کی خاتون امیدوار نے 7 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی 8مخصوص نشستوں میں سے 4پر مسلم لیگ نواز نے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین سیٹیں ہونے کے باوجود 7ووٹ حاصل کر لینا اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان مفاہمت کی سیاست فروغ پا رہی ہے ۔

مزید :

مظفرآباد -