2018ءتک لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا: خواجہ آصف

2018ءتک لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا: خواجہ آصف
2018ءتک لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا: خواجہ آصف

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 2018ءتک لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا جائے گا‘ بجلی پیداوار کے جاری منصوبوں سے 11 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی پیدا ہوگی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے اعتماد ہے کہ 2018ءتک لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 2014ءسے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ صنعت کو بھی بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 7 ہزار سے 8 ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی سے ہم بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کو ختم کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 22 ہزار سے 23 ہزار میگاواٹ بجلی کی طلب ریکارڈ کی گئی اگر 2018ءتک یہ طلب 3 سے 4 ہزار میگاواٹ بڑھ بھی جاتی ہے تو پھر بھی ہم لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -