انڈونیشیاءمیں پاکستانی سفیر نے ذوالفقار علی سے ملاقات کیلئے درخواست جمع کروا دی

انڈونیشیاءمیں پاکستانی سفیر نے ذوالفقار علی سے ملاقات کیلئے درخواست جمع ...
انڈونیشیاءمیں پاکستانی سفیر نے ذوالفقار علی سے ملاقات کیلئے درخواست جمع کروا دی

  

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیاءمیں پاکستانی سفیر عاقل ندیم نے ذوالفقار علی سے ملاقات کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ انڈونیشیاءمیں پاکستانی سفیر عاقل ندیم نے اٹارنی جنرل آفس سے رابطہ کیاہے اور ذوالفقار علی سے ملاقات کیلئے درخواست جمع کروادی ہے جس کے بعد ان کی ملاقات پیر کو ہونے کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ذوالفقار علی کی سزائے موت چند لمحات قبل موخر کر دی گئی تھی ،لاہور سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار کو منشیات کے الزامات کے تحت سزائے موت سنائی گئی تھی ۔سزائے موت موخر ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -