سینیٹ نے الیکٹرانک سائبرکرائم بل متفقہ طور پر منظور کر لیا

سینیٹ نے الیکٹرانک سائبرکرائم بل متفقہ طور پر منظور کر لیا
سینیٹ نے الیکٹرانک سائبرکرائم بل متفقہ طور پر منظور کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیٹ پر کرائم کرنے والااب کوئی بچ نہیں سکے گا کیونکہ سینیٹ نے الیکٹرانک سائبر کرائم بل متفقہ طور پر منظور کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک سائبر کرائم بل میں اپوزیشن کی 50ترامیم بھی شامل کرلی گئیں ہیں ،اپوزیشن کی جانب سے چھ ماہ بعد قانون پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرنے کی ترمیم دی گئی لیکن حکومت نے سالانہ بنیادوں پر رپورٹ پیش کرنے پر اصرار کیا لیکن آخر کار اپوزیشن کی جانب سے چھ ماہ میں رپور ٹ پیش کرنے کی ترمیم منظور کر لی گئی ہے ۔
الیکٹرانک سائبر کرائم بل پہلے قومی اسمبلی میں منظور کیا گیا تو اپوزیشن کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے لیکن سینیٹ میں اپوزیشن کی 50ترامیم بل میں شامل کر لی گئیں ہیں اور متفقہ طور پر منظور کر لیا گیاہے ۔سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد بل اب دوبارہ قومی اسمبلی کو بھیجا جائے گاجہاں سے منظوری کے بعد بل منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھیجا جائے گا ۔صدر مملکت ممنون حسین کی منظور ی کے بعد یہ بل قانون بن جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -