وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے ایک بار پھر فنڈز کی منظوری دیدی گئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے ایک بار پھر فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 27کروڑ 52لاکھ 65ہزار روپے کی فنڈز کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل بھی ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 32کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی تھی ۔