صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ خاں ترکی روانہ
لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خاں اپنی مصروفیات کے سلسلے میں ترکی روانہ ہو گئے۔صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ سخت سکیورٹی میں لاہور ایئرپورٹ پہنچے جو اپنی مصروفیات کے سلسلے میں ترکش ایئر لائنز کی پرواز715 کے ذریعے لاہور سے استنبول کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔