ملک بھر سے وزارت داخلہ کومزید 426کیسز فوجی عدالت میں چلانے کیلئے بھیجے گئے

ملک بھر سے وزارت داخلہ کومزید 426کیسز فوجی عدالت میں چلانے کیلئے بھیجے گئے
ملک بھر سے وزارت داخلہ کومزید 426کیسز فوجی عدالت میں چلانے کیلئے بھیجے گئے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چاروں صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو مزید 426 مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کے لیے بجھوا دئیے فوجی عدالتوں سے اب تک 124 دہشتگردوں کو سزائیں ہو چکی ہیں۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے،چارون صوبائی حکومتوں کی جانب سے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کے لیے مزید 426 کیسز وزارت داخلہ کو ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔ خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے 205 ، سندھ کی جانب سے 105 ، پنجاب نے 50 جبکہ حکومت بلوچستان نے 54 مقدمات وزارت داخلہ کو بجھوائے ہیں۔ گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ نے 6 ،6 مقدمات فوجی عدالتوں کو بجھوانے کی سفارش کی ہے۔ مجموعی طور پر فوجی عدالتوں کو 268 کیسز بھجوائے گئے جن میں سے 124 دہشتگردوں کو سزائے موت سمیت دیگر سزائیں دی جا چکی ہیں۔

مزید :

قومی -