گھر کے باہر کھڑی نوجوان لڑکی کو پولیس اہلکاروں نے جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا، سب انسپکٹر گرفتار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں گھر کے باہر سے پولیس اہلکاروں نے نوجوان لڑکی کو اٹھا لیا اور فرنیچر کے شوروم میں لے جاکرجنسی درندگی کانشانہ بناڈالا جس کی میڈیکل رپورٹ میں بھی تصدیق ہوگئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق درخواست گزار 26سالہ لڑکی نے اپنے موقف اپنایاکہ وہ دکان سے سامان لینے کے لیے اپنے گھر سے باہرنکلی اور سڑک عبور کرنے کے لیے کھڑی تھی کہ پولیس اہلکاروں نے اسے اٹھالیا اور ایک فرنیچر کے شوروم میں لے جاکر سب انسپکٹر نے اپنے دوساتھیوں کیساتھ مل کر تشدد کیا اور جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالاتاہم حالت غیر ہونے پر باغبان پورہ کے علاقے میں ہی پھینک کر فرار ہوگئے ۔
میڈیکل رپورٹ میں جنسی درندگی کی تصدیق ہونے پر سب انسپکٹر اور اس کے دودیگر ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاجبکہ ایس آئی حیات کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاگیا۔ پولیس حکام کے مطابق دیگر دوافراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔