ملتان پولیس نے مختلف واقعات میں 12افرادگرفتارکوگرفتارکرلیا
ملتان(اے پی پی )ملتان پولیس نے غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرنے،پتنگ فروشی،تیزرفتاری،شراب پی کرغل غپاڑہ کرنے والے 12افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس نے ابراہیم ، توصیف، سلطان، حیدر اور عارف کو بغیر اجازت نامہ گیس ریفلنگ کرتے ہوئے، محمد عیسیٰ سے 175پتنگیں معہ 01گوٹہ ڈور اور ملزم محمد علی عباس کو گرفتار کر کے ان سے 150پتنگیں معہ 01گوٹہ ڈور برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے، ملزم اسامہ اور محمد علی کو تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اور عمران کو تیز رفتاری سے ڈالہ چلاتے ہوئے گرفتارکر کے مقدمات درج کر لئے جبکہ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم محمد فاروق کو شراب کے نشہ کی حالت میں غل غپاڑہ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔