عشرت العباد کی سید مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے مراد علی شاہ کو سند ھ کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عشرت العباد کا کہناتھا کہ اسمبلی سے وزیراعلیٰ کا انتخاب مراد علی شاہ پر اعتماد کا اظہار ہے ،سندھ کی ترقی اور تعمیر کیلئے ان سے قریبی رابطہ اور تعاون رکھوں گا ۔مراد علی شاہ اپنے عہدے کا حلف آج شام سات بجے گورنر ہاﺅس میں اٹھائیں گے اور اس حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔