وزیر داخلہ کی ہدایت پر پاکستان اور کویت میں ویزہ معاہدہ منسوخ

وزیر داخلہ کی ہدایت پر پاکستان اور کویت میں ویزہ معاہدہ منسوخ
وزیر داخلہ کی ہدایت پر پاکستان اور کویت میں ویزہ معاہدہ منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کے حکم پر پاکستان اور کویت میں ویزہ معاہدہ منسوخ کر دیا گیا۔اس معاہدے کے تحت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کیلئے ویزا سے استثنیٰ تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابقوزیر داخلہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کویت کی جانب سے اس معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی۔ دوسری جانب پاکستان اس معاہدے کی پاسداری کر رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے معاہدوں پر دو طرفہ تعاون ضروری ہوتا ہے۔ دونوں جانب سے پہلے سے جاری ویزے کارآمد ہونگے۔واضح رہے کہ 2013میں ہونے والے معاہدے کے تحت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزہ سے استثنیٰ حاصل تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -