ملتان: لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہری سڑکوں پر نکل آئے: پولیس سے جھڑپ

ملتان: لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہری سڑکوں پر نکل آئے: پولیس سے جھڑپ
ملتان: لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہری سڑکوں پر نکل آئے: پولیس سے جھڑپ

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہری سڑکوں پر نکل آئے ۔ اس دوران مظاہرین کی پولیس اہلکاروں سے جھڑپ ہوگئی۔

دنیا نیوز کے مطابق ہیڈ نوبہار کے قریب بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔مظاہرین نے ہائی وے بلاک کر دی ۔ مظاہرین نے میپکو انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس نے احتجاج کو ختم کرانے کی کوشش کی ۔پولیس نے اس دوران میڈیا کو کوریج سے بھی روکا اور پھر بھی بات نہ بنی تو ہاتھا پائی شروع کر دی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے راتوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ رہی سہی کسر خراب ٹرانسفارمر نے پوری کر دی ہے جس کو تبدیل کرنے کیلیے میپکو حکام تیار نہیں۔ مظاہرین کچھ دیر احتجاج کے بعد پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید :

ملتان -