مراد علی شاہ ایسے شخص سے ملے جسے جیل سے اجلاس میں بلا یا گیا ،ان کی انکساری اچھی لگی :روف صدیقی

مراد علی شاہ ایسے شخص سے ملے جسے جیل سے اجلاس میں بلا یا گیا ،ان کی انکساری ...
مراد علی شاہ ایسے شخص سے ملے جسے جیل سے اجلاس میں بلا یا گیا ،ان کی انکساری اچھی لگی :روف صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی روف صدیقی نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ اقتدار کی مسند پر بیٹھنے سے قبل نہ صرف اپنے دوستوں سے ملنے گئے بلکہ ان لوگوں سے بھی ملنے گئے جنہوں نے انہیں ووٹ نہیں دیا اور ایک ایسے شخص سے بھی خود آکر ملے جسے جیل سے اجلاس میں شرکت کے لیے بلا یا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کی انکساری اچھی لگی ،اگر انہوں نے یہ عاجزی اور انکساری جاری رکھی تو مخلوق کے لیے انعام ہو نگے ۔
سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے حلف نامے کے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ صوبے میں عدل کے نظام کو صحیح معنوں میں نافذ کریں اور اس کام کے لیے اپنی پوری توانائی لگا دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے سندھ میں عدل کے قیام پر توجہ دی تو بہترین حکمران کے طور پر آپ کا نام سامنے آئے گا۔متحدہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے جیل کی دیواروں میںنا انصافیوں کے ایسے بھیانک قصے سنے کے رونگٹے کھڑے ہو گئے لیکن وہاں پر انصاف کے لیے اٹھتے ہوئے چند ہاتھ بھی دیکھے ۔انہوں نے کہا کہ سوچنا ہو گا کہ آج ایم کیو ایم اس عمل سے لا تعلق کیوں ہے ،اس لا تعلقی کو لمحہ فکریہ کے طور پر لینا ہو گا ۔روف صدیقی نے کہا کہ یہ لا تعلقی نہیں ہونی چاہیے اور اس کو ختم کرنے کا پورا اختیار آپ کو ہے کیونکہ آپ با اختیار فریق ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جیل سے اجلاس میں شرکت کے لیے بلانے پر خوش گوار حیرت ہوئی، مجھے جیل سے بلانے کا آرڈر دینے پر سپیکر سندھ اسمبلی کا مشکور ہوں ۔

مزید :

کراچی -