قائم علی شاہ کا پیپلز پارٹی سے تعلق صدیوں پرانا ہے :نثار کھوڑو

قائم علی شاہ کا پیپلز پارٹی سے تعلق صدیوں پرانا ہے :نثار کھوڑو
قائم علی شاہ کا پیپلز پارٹی سے تعلق صدیوں پرانا ہے :نثار کھوڑو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑ و نے کہاہے کہ سید قائم علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیے بغیر نہیں رہ سکتے ،ان کا پارٹی سے تعلق صدیوں پرانا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب کے بعد نثار کھوڑو نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور کہا کہ قائم علی شاہ نے سب سے زیادہ مدت تک وزیراعلیٰ رہنے کا اعزاز حاصل کیا ،انہوں نے اپوزیشن کا کردار بھی بردباری سے نبھایا ۔ان کا کہناتھا کہ وہ سید قائم علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیے بغیر نہیں رہ سکتے جبکہ ایوان میں قائم علی شاہ کو ڈیسک بجا کر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پورے ایوان نے قائم علی شاہ سے ہمیشہ سیکھا ہے ۔

مزید :

کراچی -