یوراج سنگھ بھی دلہا بننے کو تیار: رواں سال کے اختتام پر اداکارہ ہیزل کیچ سے شادی کا فیصلہ

یوراج سنگھ بھی دلہا بننے کو تیار: رواں سال کے اختتام پر اداکارہ ہیزل کیچ سے ...
یوراج سنگھ بھی دلہا بننے کو تیار: رواں سال کے اختتام پر اداکارہ ہیزل کیچ سے شادی کا فیصلہ

  

ممبئی(نیوزڈیسک) بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے بھی دلہا بننے کا ارادہ کر لیا۔ وہ اپنی دوست اداکارہ ہیزل کیچ کے ساتھ رواں سال کے آخر میں شادی کر لیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوراج سنگھ اور ہیزل کیچ کرکٹر ہربھجن سنگھ کی شادی کے موقع پر ایک دوسرے کے قریب آئے تاہم دونوں نے اپنے رشتے کا حتمی اعلان نہیں کیا تھا۔ اب یوراج نے سوشل میڈیا پر اپنے اور ہیزل کے رشتے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

مزید :

تفریح -