لاہور: معروف ہوٹل میں لڑکی کا پراسرا رقتل، گولی ے مارا گیا، سامان سے گولیاں اور میگزین بھی برآمدلاہور
(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے معروف ہوٹل میں ایک لڑکی کی گولی لگنے سے پر اسرار طور پر ہلاکت ہوگئی۔اس ہوٹل کے ایک کمرے سے لڑکی کی لاش بر آمد ہو ئی ہے۔ پولیس کے مطابق موت پستول کی گولی لگنے سے واقع ہوئی۔
دنیا نیوز کے مطابق مال روڈ پر معروف نجی ہوٹل کے واش روم سے پچیس سالہ لڑکی کی لاش بر آمد ہوئی ۔ لڑکی کے سر پر ایک گولی لگی ہوئی ہے جبکہ اس کے سامان میں سے ایک میگزین اور تیرہ گولیاں بھی نکلی ہیں۔ پولیس کے مطابق ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے تاکہ قتل اور اس کے محرکات جانے جا سکیں۔ذرائع کے مطاقب اس لڑکی کی شناخت رابعہ نصیر کے نام سے ہوئی۔ وہ اپنے کالج کی کرکٹ ٹیم کی کپتان تھی لیکن وہ یہاں کس کے ساتھ آئی اور اس کو کس نے قتل کیا یہ بات تاحال واضح نہیں ہو سکی۔