نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کیلئے ڈیڑھ سال کا عرصہ بڑا چیلنجنگ ہے:قائم علی شاہ

نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کیلئے ڈیڑھ سال کا عرصہ بڑا چیلنجنگ ہے:قائم علی شاہ
نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کیلئے ڈیڑھ سال کا عرصہ بڑا چیلنجنگ ہے:قائم علی شاہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہاہے کہ نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کیلئے ڈیڑھ سال کا عرصہ بڑا چیلنجنگ ہے ،پورے سندھ کی توقعات ان سے ہیں ۔قائم علی شاہ نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ وہ زیادہ نہیں بولنا چاہتے کیونکہ کبھی کبھی زیادہ بولنا نقصان دہ ہوتاہے ،کبھی کبھی ایسا بھی ہوتاہے کہ آگے بیٹھنے والا پیچھے چلا جاتاہے ۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائم علی شا ہ کا کہناتھا کہ نئے وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر سندھ کی ترقی کیلئے کام کریں گے ،مراد علی شاہ میرے پرانے ساتھی کے بیٹے ہیں ،اپنے دوست اور پرانے ساتھی کے بیٹے کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتاہوں ۔ان کا کہناتھا کہ مراد علی شاہ ہماری لیڈر شپ کی چوائس ہیں ۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی عوام سے کمٹمنٹ ہے ان توقعات پر پورا اتریں گے ۔قائم علی شاہ نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ وہ زیادہ نہیں بولنا چاہتے کیونکہ کبھی کبھی زیادہ بولنا نقصان دہ ہوتاہے ،کبھی کبھی ایسا بھی ہوتاہے کہ آگے بیٹھنے والا پیچھے چلا جاتاہے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -