قائم علی شاہ سندھ اسمبلی میں اپنی نشست پر نیند پوری کرتے ہوئے نظر آئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اراکین سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی خدامات پر خراج تحسین پیش کر رہے تھے اور سائیں اپنی نیند پوری کرتے ہوئے نظر آئے ۔
تفصیلات کے مطابق قائم علی شاہ کی پھر سندھ اسمبلی میں آنکھ لگ گئی جبکہ اراکین اسمبلی سابق وزیراعلیٰ کو ان کی صوبے اور پارٹی کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کر رہے تھے ۔اراکین کی جانب سے جب ڈیسک بجا کر قائم علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا تو چونک کر اٹھ گئے اور اپنی نشست سے کھڑے ہوتے ہوئے انہوں نے اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔