بالی وود کے مزاحیہ اداکار راج پال یادیو کو قرض واپس نہ کرنے پر جیل بھیج دیا گیا

بالی وود کے مزاحیہ اداکار راج پال یادیو کو قرض واپس نہ کرنے پر جیل بھیج دیا ...
بالی وود کے مزاحیہ اداکار راج پال یادیو کو قرض واپس نہ کرنے پر جیل بھیج دیا گیا

  

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بالی وود کے مزاحیہ اداکار راج پال یادیو کو قرض واپس نہ کرنے پر چھ دن قید کی سزا سنا دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راج پال یادیو اور ان کی اہلیہ نے فلم بنانے کیلئے دہلی کے ایم جی اگروال سے 6 کروڑ کا قرض لیا تھاتاہم کچھ دنوں بعد ہی فریقین میں قرض کو لے کر تنازع پیدا ہو گیا اور معاملہ عدالت تک پہنچ گیا۔

اس معاملے میں سپریم کورٹ کے بینچ نے راج پال یادو کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق اب انہیں کم از کم 6 دن تک جیل میں رہنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پیر کو سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے راج پال پر سخت تنقید کی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ان کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ آپ جیسوں کو تو جیل ہونی چاہیے۔ آپ نے ایک کے بعد ایک حلف نامے دیے، لیکن پھر بھی پیسے نہیں دیے۔ ہم آپ کو بتائیں گے کہ قانون کیا ہوتا ہے۔

مزید :

تفریح -