اپنا پروٹو کول کم سے کم رکھوں گا ،سرکاری افسران صبح وقت پر اپنے دفاتر پہنچیں:مراد علی شاہ

اپنا پروٹو کول کم سے کم رکھوں گا ،سرکاری افسران صبح وقت پر اپنے دفاتر ...
اپنا پروٹو کول کم سے کم رکھوں گا ،سرکاری افسران صبح وقت پر اپنے دفاتر پہنچیں:مراد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنا پروٹوکول کم سے کم رکھنے اور صوبائی افسران کو وقت پر دفاتر میں پہنچنے کی تاکید کردی ۔سندھ اسمبلی میں تقریر کے دورا ن انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاوس میں تمام سیاسی جماعتوں سے ملوں گا اور ہمار ے دروازے سب کے لیے کھلے ہو نگے ۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے پروٹوکول کو ضرورت کے مطابق کم سے کم رکھوں گا تاکہ شہر کے لوگوں کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ میں صبح جلد اٹھنے والا انسان ہوں ،اگر صبح پانچ بجے بھی آنکھ لگے تو 8بجے تک اٹھ جاتا ہوں ،پیر کے روز میں9بجے اپنے دفتر پہنچ جاﺅں گا اگر کوئی انہیں آیا تو وہ اپنے بارے میں خود کی سوچ لے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تبدیلی سب کونظر آئے گی ۔

مزید :

کراچی -