مسلم لیگ ن کی بہترین طرز حکمرانی نے مخالفین کو کڑے امتحان میں ڈال دیاہے:مریم نواز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی بہترین طرز حکمرانی نے مخالفین کو کڑے امتحان میں ڈال دیاہے ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کی بہترین طرز حکمرانی نے مخالفین کو کڑے امتحان میں ڈال دیاہے اور انہیں اپنے حکمت عملی پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کر دیاہے ۔