الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے دوسرے رہنماوں کیخلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج

الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے دوسرے رہنماوں کیخلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ ...

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دوسرے رہنماوں کے خلاف تھانہ عزیز آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔یہ مقدمہ رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ مقدمے میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الطاف حسین اور دوسرے رہنماوں نے عوام کو اپنی اشتعال انگیز تقاریر سے اسکانے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے یوم تاسیس کے موقع پر یہ تقاریر کی گئی تھیں۔

مزید :

کراچی -