ہم بھائی بھائی ہیں ، پشتونوں کو ڈیورنڈ لائن کے آر پار تقسیم نہیں کیا جاسکتا:افغان قونصل جنرل

ہم بھائی بھائی ہیں ، پشتونوں کو ڈیورنڈ لائن کے آر پار تقسیم نہیں کیا ...
ہم بھائی بھائی ہیں ، پشتونوں کو ڈیورنڈ لائن کے آر پار تقسیم نہیں کیا جاسکتا:افغان قونصل جنرل

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان قونصل جنرل نے کہاہے پشتونوں کو پاسپورٹ اور ویزے کی آڑ میںسرحد کے دونوں طرف الگ الگ نہیں کیا جاسکتا،تمام تر مسائل کے باوجود ہم بھائی بھائی ہیں ، ایک ہی زبان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پشتونیوز ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل ڈاکٹرعبدالوحید پویان نے کہاہے کہ پاکستان کی انتظامیہ کی طرف سے ویزہ اور پاسپورٹ کے حوالے کی گئی سختیاںڈیورنڈ لائن کے ادھر ادھر کے پشتونوں کو الگ نہیں کرسکتیں،ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک زبان کے ساتھ تمام پشتون بھائی بھائی ہیں،پاسپورٹ اور ویزہ کی حالیہ سختیاں اس رشتے میں دراڑ نہیں ڈال سکتیں۔انہوں نے طورخم بارڈر کے قریب رجسٹرڈ اورنان رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیخلاف خیبر پختونخوا انتظامیہ اور پولیس کے کریک ڈاﺅن کی مذمت کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے سفرکیلئے قانونی کارروائی سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے پاکستانیوں کو آسان اور جلدازجلد ویزا مراحل نمٹانے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ ان لوگوں کو بالخصوص ترجیح دی جائے گی جو فیملی ممبرز کیساتھ یا دوسرے ملک میں کاروباری مقاصد کیلئے آتے ہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ افغانستان جانے کیلئے ویزاءدرخواست پر عمل درآمد کیلئے زیادہ سے زیادہ چالیس دن کا وقت چاہیے ہوتاہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -