وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے نو منتخب وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس میں منعقد کی گئی اور مراد علی شاہ سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشر العباد نے حلف لیا ۔اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری ،قائم علی شاہ ،سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی ،نثار کھوڑو،نوید قمر،سید یوسف رضا گیلانی ،خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر کئی اہم ترین پارٹی رہنماﺅں نے شرکت کی ۔تقریب میں ڈی جی رینجرز اور چیئرمین نیب نے بھی شرکت کی۔

مزید :

کراچی -