ایران میں خواتین کو ایک ایسے جرم میں پکڑا جانے لگا کہ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

ایران میں خواتین کو ایک ایسے جرم میں پکڑا جانے لگا کہ جان کر آپ کیلئے یقین ...
ایران میں خواتین کو ایک ایسے جرم میں پکڑا جانے لگا کہ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) سائیکل چلانا بظاہر تو انتہائی بے ضرر اور معصومانہ فعل ہے لیکن اگر آپ ایک خاتون ہیں اور ایران میں موجود ہیں تو یہ غلطی کبھی نہ کیجئے گا۔
اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شمال مغربی شہر ماریوان میں کچھ خواتین سائیکل چلا کر اپنا دل خوش کررہی تھیں کہ پولیس والوں کی ان پر نظر پڑگئی۔ پولیس اہلکاروں نے ان خواتین کو سائیکل چلانے کے جرم میں فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ بیچاری خواتین پولیس اہلکاروں کے اقدام پر ہکا بکا رہ گئیں مگر اہلکاروں نے بتایا کہ وہ سائیکل چلا کر ملک کے قوانین کی خلاف ورزی کررہی تھیں۔ پولیس نے خواتین کو یہ اطلاع بھی دی کہ عوامی مقامات پر ہدایات بھی آویزاں کی جاچکی ہیں کہ خواتین کے لئے سائیکل چلانا ممنوع ہے۔

اس 60 سالہ خاتون پر کس شرمناک کام کے بدلے مَرد نوٹوں کی بارش کرتے ہیں، جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا
ایران میں خواتین کے لئے مخصوص کچھ پارکوں میں سائیکل چلانے کے لئے مخصوص ٹریک بنائے گئے تھے مگر 1996ءمیں مردوں کے ایک گروہ نے خواتین کے لئے مخصوص پارک میں سائیکل چلانے والی خواتین پر بھی حملہ کردیا، اس واقعے کے بعد خواتین کے لئے ملک بھر میں کہیں بھی سائیکل چلانا خطرے سے خالی نہ رہا۔
چند ماہ قبل ایک برطانوی نژاد ایرانی خاتون کو مردوں کا فٹ بال میچ دیکھنے پر جیل بھی بھیجا جاچکا ہے، البتہ یہ سائیکل سوار خواتین خوش قسمت تھیں کہ پولیس اہلکاروں نے ان سے آئندہ کبھی بھی سائیکل نہ چلانے کے تحریری وعدے پر دستخط کروا کے انہیں رہا کر دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -