چین اور روس اکٹھے ہوگئے، مل کر ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ امریکیوں کی راتوں کی نیندیں اُڑادیں

چین اور روس اکٹھے ہوگئے، مل کر ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ امریکیوں کی ...
چین اور روس اکٹھے ہوگئے، مل کر ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ امریکیوں کی راتوں کی نیندیں اُڑادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک اور خطرناک موڑ آگیا ہے۔ امریکا کے دو بڑے مخالفین روس اور چین نے مل کر بحیرہ جنوبی چین میں جنگی مشقیں کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے بعد خطے پر منڈلاتے جنگ کے بادل اور بھی گہرے ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت دفاع کی جانب سے گزشتہ روز جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ستمبر میں روس اور چین مل کر بحیرہ جنوبی چین میں فوجی مشقیں کریں گے۔ یہ مشقیں ایک ایسے وقت پر کی جارہی ہیں کہ جب امریکہ اور اس کے اتحادی ہیگ کی عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے چین کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد خوشی سے بغلیں بجارہے تھے اور چین کو آئے روز جنگ کی دھمکیاں بھی دے رہے تھے۔ چین اور روس کی مشترکہ جنگی مشقوں نے امریکہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اس نے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اپنے اتحادیوں کے ساتھ روابط تیز کردئیے ہیں۔

وہ اہم ترین ہتھیار جو بھارت کے پاس صرف ایک ہی تھا، وہ بھی ناکارہ ہوگیا، اب کم از کم 8 ماہ تک چین سے ذرا سا بھی پنگا نہ لے سکے گا کیونکہ۔۔۔
دوسری جانب چینی وزارت دفاع کے ترجمان یانگ یوہون کا کہنا تھا کہ چین اور روس بحیرہ جنوبی چین میں معمول کی مشقیں کررہے ہیں جن کا مقصد چین اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی اور سٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ مشقیں کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کی طاقت رکھنے والے چین اور روس متعدد عالمی امور پر اتفاق رائے رکھتے ہیں، جو ان کے مشترکہ مخالف امریکہ کے لئے بہت بڑی پریشانی کا سبب ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں سخت کشیدگی کے موقع پر روس کی جانب سے چین کے ساتھ مل کر جنگی مشقیں کرنے کے فیصلے نے امریکہ کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اس کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی اشتعال انگیزی کا نتیجہ بہت برا ہو گا۔