جرمن فٹ بال ٹیم کے کپتان سٹیئن شوانسٹائیگر انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر

جرمن فٹ بال ٹیم کے کپتان سٹیئن شوانسٹائیگر انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر
جرمن فٹ بال ٹیم کے کپتان سٹیئن شوانسٹائیگر انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(نیوز ڈیسک)جرمنی کی فٹبال ٹیم کے کپتان بیسٹیئن شوانسٹائیگر نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے بیان نہ کیے جانے والے خوبصورت اور کامیاب لمحات کا تجربہ کرنے کا موقع ملا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ ہم وہ ٹائٹل جرمنی لے کر آئیں جو 1996 کے بعد سے ہم نہیں جیت پائے تھے۔ان کی مراد ورلڈ کپ تھی۔بائرن میونخ کے سابق کھلاڑی نے مزید کہاکہ ’2014 کے عالمی کپ میں کامیابی کے ساتھ ہم نے تاریخی اور جذباتی طور پر کچھ ایساحاصل کیا جو میں اپنے کریئر میں دوہرا نہیں پاو¿ں گا۔اس لیے مزید نہ کھیلنے کا یہ صحیح اور عقلمندانہ فیصلہ ہے۔ آئندہ کوالیفیکیشن راو¿نڈ اور عالمی کپ 2018 کے لیے میری نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ شوانسٹائیگر نے بین الاقوامی فٹبال کا آغاز کیا 2004 میں کیا اور جرمنی کی جانب سے سب سے زیادہ یورپی چیمپیئن شپ کے میچ کھیلنے کا ریکارڈ قائم کیا جن کی تعداد 18 ہے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر 31 سالہ شوانسٹائیگر 2014 میں برازیل میں ہونے والے عالمی کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔وہ جرمنی کی جانب سے سب زیادہ میچز کھیلنے والے چوتھے کھلاڑی ہیں انہوں نے 120 میچ کھیلے۔ ان کے علاوہ لوتھر میتھواس 150، میراسلوو کلوزے 137 اور لوکس پڈولسکی 129 میچ کھیل چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -