’تمہاری حرکتوں کی وجہ سے ہمیں یہ خطرناک ہتھیار بنانا پڑرہا ہے‘ چین نے ایسا واضح اعلان کردیا کہ جان کر امریکہ کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

’تمہاری حرکتوں کی وجہ سے ہمیں یہ خطرناک ہتھیار بنانا پڑرہا ہے‘ چین نے ایسا ...
’تمہاری حرکتوں کی وجہ سے ہمیں یہ خطرناک ہتھیار بنانا پڑرہا ہے‘ چین نے ایسا واضح اعلان کردیا کہ جان کر امریکہ کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک)امریکہ کی جانب سے اپنے اتحادی ملک جنوبی کوریا میں میزائل دفاعی شیلڈ نصب کرنے کا اعلان سامنے آنے کے بعد چین نے بھی ایسا زوردار جواب دے دیا ہے کہ امریکی حکمران کانپ اٹھے ہیں۔ چین کی جانب سے امریکہ کو بار بار خبردار کیا گیا تھا کہ وہ اپنا میزائل دفاعی شیلڈ نظام اس خطے میں نہ لائے مگر امریکہ نے شمالی کوریا کے خطرے کو بہانہ بنا کر جنوبی کوریا میں میزائل دفاعی شیلڈ نصب کرنے کا اعلان کردیا۔ اب چین نے امریکی اقدام کا جواب دیتے ہوئے اعلان کردیا ہے کہ یہ بھی اپنا اینٹی میزائل سسٹم تیار کرے گا جس کے لئے ٹیسٹ عنقریب شروع ہونے والے ہیں۔

’صرف 10 منٹ میں امریکہ کے کسی بھی شہر پر ایٹم بم گراسکتے ہیں‘ ایسی دھمکی دے دی گئی کہ امریکیوں کی راتوں کی نیندیں اڑگئیں

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے چین کی جانب سے ایک بار پھر میڈیا پر اینٹی میزائل سسٹم سے متعلقہ ٹیسٹوں کی تصاویر منظر عام پر آئیں۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان یانگ یوہو نے ماہانہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین کے لئے اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کو برقرار رکھنے کے لئے میزائل ڈیفنس کی صلاحیت کو بڑھانا ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کا یہ اقدام کسی ملک کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی یہ بین الاقوامی طاقت کے توازن کو متاثر کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ نے جنوبی کوریا میں میزائل دفاعی شیلڈ نصب کرنے کے اقدام کا یہ کہہ کر دفاع کیا کہ اس کا مقصد شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنا ہے، مگر چین کی جانب سے اس موقف کا یہ جواب دیا گیا، ”امریکہ اور جنوبی کوریا کی طرف سے پیش کئے جانے والے تکنیکی بہانوں کو ماہرین آسانی سے دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کتنے قابل اعتبار ہیں۔“

مزید :

بین الاقوامی -