پولیس ویلفیئر فنڈ اعلیٰ افسر کھاگئے،سابق ایس ایچ او ہائی کورٹ پہنچ گیا

پولیس ویلفیئر فنڈ اعلیٰ افسر کھاگئے،سابق ایس ایچ او ہائی کورٹ پہنچ گیا
پولیس ویلفیئر فنڈ اعلیٰ افسر کھاگئے،سابق ایس ایچ او ہائی کورٹ پہنچ گیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)پنجاب پولیس کے ویلفیئرفنڈز میں مبینہ خوردبرد کے خلاف اور آڈٹ کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی یہ درخواست سابق ایس ایچ او شریف سندھو نے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے پولیس ویلفیئرفنڈز سے اپنے گھر اورآفس کی تزئین وآرائش کرائی ہے اور درخواست گزار کے مطابق ویلفیئرفنڈز تزین آرائش پر خرچ کیا گیا ہے،درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ40 برسوں میں 10ارب کا ویلفیئرفنڈز اکھٹا ہوچکا ہے لیکن اہلکاروں نہیں دیاجارہا ہے،درخواست میں یہ الزام لگایا گیا کہ رولز کے مطابق ویلفیئر فنڈز صرف کانسٹیبل سے لے کر ڈی ایس پی کے بچوں پر خرچ ہوسکتا ہے لیکن ایس ایس پی اوردیگر پولیس افسران اس فنڈز میں خورد برد کرکے اپنے ذاتی معاملات کے لئے استعمال کررہے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب پولیس کے ویلفئیر فنڈکا آڈٹ کرایا جائے۔

مزید :

لاہور -