قانون ہی ختم ہوچکا،تنزلی کیسے کردی،100پولیس اہلکار ہائی کورٹ پہنچ گئے

قانون ہی ختم ہوچکا،تنزلی کیسے کردی،100پولیس اہلکار ہائی کورٹ پہنچ گئے
قانون ہی ختم ہوچکا،تنزلی کیسے کردی،100پولیس اہلکار ہائی کورٹ پہنچ گئے

  

لاہور(نا مہ نگار خصوصی) سب انسپکٹر سے کانسٹیبل کے عہدہ پر تنزلی پانے والے 100پولیس اہلکاروں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے۔ درخواست گزار پولیس اہلکاروں نے طلعت فاروق شیخ ایڈووکیٹ کی وساطت سے اپنی تنزلیوں کو چیلنج کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے معاملہ پر سول سرونٹ ایکٹ کے سیکشن 8(اے) کا اطلاق کیا گیا جبکہ سال 2006میں یہ سیکشن ختم کر دیا گیاتھا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ختم ہونے والے قانون کا ان پر اطلاق کیا جانا غیر قانونی اقدم ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 10(اے)کے تحت انہیں شفاف حق سماعت کا موقع دئیے بغیر ہی عہدوں سے تنزلی دے دی گئی جو کہ آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ چار اگست کو پولیس اہلکاروں کی اس درخواست کی سماعت کریں گے۔

مزید :

لاہور -