اب تشدد برداشت نہیں ہوتا،طلاق دلوا دیں،فریحہ پرویز کی عائلی عدالت میں فریاد

اب تشدد برداشت نہیں ہوتا،طلاق دلوا دیں،فریحہ پرویز کی عائلی عدالت میں فریاد
اب تشدد برداشت نہیں ہوتا،طلاق دلوا دیں،فریحہ پرویز کی عائلی عدالت میں فریاد

  

لاہور(نامہ نگار)فیملی سول جج نے گلوکارہ فریحہ پرویز کے خلع کی بنیاد پر طلاق کے دعوے میں فریحہ پرویز سے اصل نکاح نامہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔فیملی سول جج کی عدالت میں گلوکارہ فریحہ پرویز نے خاوندنعمان جاوید کے خلاف دعویٰ دائر کررکھا ہے جس میں خلع کی بنیاد پر طلاق دلوانے کی استدعا کی گئی ہے،فریحہ پرویز کا موقف ہے کہ نعمان جاوید اس پر تشدد کرتا ہے، اس نے بڑی کوشش کی کہ گھر آباد رہے لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی، اب وہ مزید تشدد برداشت نہیں کرسکتی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اسے طلاق دلوائی جائے، عدالت میں نعمان جاوید نے اپنے جواب میں کہاکہ وہ فریحہ پرویز سے محبت کرتا ہے، اس سے علیحدگی نہیں چاہتا،عدالت میں نعمان جاوید کے وکیل نے اعتراض اٹھایاکہ دعوے میں اصل نکاح نامہ نہیں لگایا گیاہے،اس پر عدالت نے فریحہ پرویز کے وکیل کواصل نکاح نامہ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

لاہور -