خاتون سمیت 2افراد کے ایک قاتل کو موت 3کو عمر قید کی سزائیں سنا دی گئیں

خاتون سمیت 2افراد کے ایک قاتل کو موت 3کو عمر قید کی سزائیں سنا دی گئیں
 خاتون سمیت 2افراد کے ایک قاتل کو موت 3کو عمر قید کی سزائیں سنا دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم عمرحیات کو سزائے موت،دیگر3مجرموں کو 25،25سال قید بامشقت کی سزا کا حکم سنا دیاہے جبکہ مقدمہ میں شریک 3خواتین سمیت4ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام کی عدالت میں ہڈیارہ پولیس نے دو افراد شفقت علی اوررشید بی بی کوقتل کرنے کے جرم میں ملزمان عمرحیات،آس محمد، بنڈل خان، سجاول،ساجدہ بی بی، حمیداں بی بی، شمیم بی بی اور انصر کے خلاف چالان پیش کررکھا تھا،پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان اورمقتولین کا بچوں کے تنازعہ پرجھگڑا ہواجس پر ملزمان نے فائرنگ کرکے شفقت علی اور رشید بی بی کو قتل کردیا تھا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل اورگواہوں کی شہادت کے بعد جرم ثابت ہونے پرمجرم عمرحیات کو سزائے موت جبکہ 3مجرموں آس محمد، بنڈل خان اور سجاول احمد کو25،25سال قیدبامشقت کی سزا کا حکم جاری کردیا ہے جبکہ عدالت نے مقدمہ میں شریک دیگر ملزمان حمیداں بی بی، ساجدہ بی بی، شمیم بی بی اور انصر کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔

مزید :

لاہور -