وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس:وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس:وفاقی کابینہ میں توسیع کا ...
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس:وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

  

مری(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس بات کا فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مری میں اہم اجلاس میںکیا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور حکومت نے آئندہ 22 ماہ کے لیے پلان بھی تشکیل دیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے 22 ماہ کے ایجنڈے میں وزیراعظم نوازشریف ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم روزانہ کی بنیاد پر ایسے منصوبوں کو بھی چیک کریں گے جو اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم موٹرویز، نئے اسپتال اور صحت کے منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے۔چینل 92کے مطابق سائرہ افضل تاڑڑ، پیر صدرالدین شاہ، خرم دستگیر، برجیس طاہر، مصطفیٰ جتوئی، بلیغ الرحمان، طارق فضل کو ناقص کارکردگی کی وجہ سے تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ حالات میں حکومت وزیر خارجہ لانے پر بھی غور کر رہی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -