عرب ملک میں پاکستانی نوجوان کی غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش، لیکن یہ خاتون دراصل کون تھی؟ راز کھلا تو پاکستانی کو دن میں تارے نظر آگئے
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک پاکستانی نوجوان نے غیرملکی لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، مگر لڑکی نے اس شیطان صفت نوجوان کی وہ حالت کی کہ اسے دن میں تارے نظر آ گئے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ 23سالہ پاکستانی نوجوان ٹیکسی ڈرائیور تھا۔ اس نے ایک ہوٹل کے سامنے سے جارجیا سے سیاحت کے لیے دبئی آئی لڑکی کو اٹھایا۔ وہ اپنے ایک دوست کی سالگرہ پر دبئی آئی تھی اور سالگرہ کی تقریب کے لیے پھول خریدنا چاہتی تھی مگر ڈرائیور اسے پھولوں کی دکان پر لیجانے کی بجائے ویران ریگستان میں لے گیا اور اس پر حملہ کر دیا۔
دبئی میں پاکستانی شہری کی شرمناک ترین حرکت، اپنی ہی بیگم کی اخلاق باختہ تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے لگا تاکہ۔۔۔
اس بیچارے کو معلوم نہ تھا کہ لڑکی کراٹے کی ماسٹر ہے۔ زیادتی کی کوشش پر الٹا لڑکی نے اس کی دھلائی کر دی۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ”اس نے ویرانے میں لیجا کر میرے منہ پر ایک گھونسا مارا اور میرے کپڑے اتارنے کی کوشش کی جو میں نے ناکام بنا دی۔ اس کے بعد یہ مجھے واپس لے کر ہوٹل آیا اور وہاں ایک بار پھر مجھ پر حملہ کر دیا۔“دوسری طرف ڈرائیور نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ”لڑکی خود میری کار میں آ کر بیٹھی اور مجھے دعوت گناہ دینے لگی۔ اس نے شراب پی رکھی تھی اس لیے میں اس سے دور رہا جس پر اس نے مجھ پر حملہ کر دیا۔“ عدالت نے پاکستانی نوجوان کو تین سال قید اور بعدازاں ملک بدر کرنے کی سزا سنا دی ہے۔