سعودی عرب سے غیر ملکیوں کی تنخواہوں کے بارے میں ایسی پریشان کن خبر آگئی کہ پڑھ کر آپ کا دل بھی افسردہ ہوجائے گا
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) روزگار کے لیے سعودی عرب جانے والوں کی تنخواہ کے متعلق ہمارے ہاں اکثر غلط فہمی پائی جاتی ہے۔بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید ان لوگوں کی وہاں جاتے ہیں چاندی ہو جاتی ہے مگر سعودی عرب میں غیرملکیوں کی تنخواہوں کے متعلق ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جسے پڑھ کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے۔ سعودی گزٹ کی اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کام کرنے والے 25لاکھ غیرملکی ورکرز کی ماہانہ تنخواہ 500ریال (تقریباً 14ہزار روپے) یا اس سے بھی کم ہے اور 50لاکھ غیرملکی ورکرز ایسے ہیں جن کی ماہانہ تنخواہ 1000ریال (تقریباً28ہزار روپے)یا اس سے کم ہے۔
ریاض اور جدہ میں بھی پاکستانی ورکرز تنخواہوں سے محروم،آرمی چیف سے مدد کی اپیل ، دھرنے کی دھمکی بھی دیدی
صرف 2لاکھ 30ہزار غیرملکی ایسے ہیں جو 10ہزار ریال (تقریباً2لاکھ 80ہزار روپے) یا اس سے زیادہ کماتے ہیں۔سعودی عرب کی جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس کے اعدادوشمار کے مطابق 34ہزار 351سعودی شہری 2ہزار ریال(تقریباً56ہزار روپے) یا اس سے کم، 1لاکھ 28ہزار 428سعودی شہری3ہزار ریال (تقریباً 84ہزار روپے) ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں۔ 10ہزار ریال (تقریباً2لاکھ 80ہزار روپے) یا اس سے زائد تنخواہ لینے والے سعودی باشندوں کی تعداد 2لاکھ 30ہزار ہے۔