وہ اسلامی ملک جہاں ہر تیسری خاتون اپنے شوہر کے ساتھ یہ شرمناک حرکت کرتی ہے، ایسی خبر آگئی جو مَردوں کے ہوش اُڑادے

وہ اسلامی ملک جہاں ہر تیسری خاتون اپنے شوہر کے ساتھ یہ شرمناک حرکت کرتی ہے، ...
وہ اسلامی ملک جہاں ہر تیسری خاتون اپنے شوہر کے ساتھ یہ شرمناک حرکت کرتی ہے، ایسی خبر آگئی جو مَردوں کے ہوش اُڑادے

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصری حکومت نے اپنے ملک کی خواتین کی ایک ایسی عادت کا انکشاف کیا ہے کہ اب کوئی بھی مرد ان سے شادی سے قبل بارہا سوچے گا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کی رپورٹ کے مطابق مصر کی فیملی لاءکورٹ کی طرف سے کچھ اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں جن میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ”مصری خواتین کی بہت زیادہ تعداد کم از کم زندگی میں ایک بار اپنے شوہر کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے جبکہ مصری بیویوں کی بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو باقاعدگی کے ساتھ اپنے شوہروں کی دھلائی کرتی ہیں۔

مصر کی نیوز ویب سائٹ cairoscene کی رپورٹ کے حوالے سے ڈیلی پاکستان گلوبل نے بتایا ہے کہ مصر کی 28فیصد خواتین زندگی میں ایک بار، یا باقاعدگی سے اپنے شوہروں پر تشدد کرتی ہیں۔اس تعداد میں سے 66فیصد بعدازاں طلاق حاصل کرنے کے لیے عدالت سے بھی رجوع کرتی ہیں۔فیملی لاءکورٹ نے اپنی رپورٹ میں ان اشیاءکی تفصیل بھی بیان کی ہیں جن سے مصری بیویاں اپنے شوہروں کی پٹائی کرتی ہیں۔ ان میں جوتے، بیلٹ، سوئیاں، برتن اور چھری وغیرہ شامل ہیں۔ ان میں سے اکثر خواتین تشدد سے قبل اپنے شوہروں کو نشہ آور اشیاءدے کر بے ہوش بھی کرتی ہیں تاکہ وہ مزاحمت نہ کر سکیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 23فیصد بیویاں اپنے شوہروں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہیں۔ برطانیہ میں 17فیصد اور بھارت میں 11فیصدبیویاں اپنے شوہروں کو پیٹتی ہیں۔ اس لحاظ سے مصر کی خواتین شوہروں کی پٹائی لگانے کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست ہیں۔ دوسری طرف ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 2013ءمیں ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ مصر میں 47فیصد بیویاں کسی بھی لحاظ سے اپنے شوہروںکے ہاتھوں تشدد کا شکار ہوتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -