عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاﺅن پرتحریک قصاص چلانے کا اعلان

عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاﺅن پرتحریک قصاص چلانے کا اعلان
عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاﺅن پرتحریک قصاص چلانے کا اعلان

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر تحریک قصاص چلانے کا اعلان کر دیا، حکومت مخالف تحریک کے شیڈول کا اعلان 31 جولائی کو قومی مشاورتی کانفرنس کے اختتام پر کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق منہاج القرآن سیکریٹریٹ لاہور میں عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا اجلاس ہواجس میں حکومت مخالف تحریک کے لئے مشاورت کی گئی، اجلاس میں دو سال گزر جانے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون پر انصاف نہ ملنے پر عوامی تحریک کی قیادت نے تشویش کا اظہار کیا۔فیڈرل کونسل کا کہنا ہے کہ شریف برادران نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر قتل نہیں کرائے تو ذمہ داروں کو جیل جانے سے کس نے روک رکھا ہے۔ فیڈرل کونسل نے حکومت مخالف تحریک کے تمام فیصلوں کی منظوری دیدی۔

طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ایف آئی آر بھی آرمی چیف کے حکم پر درج کی گئی تھی اورجنرل راحیل شریف سے درخواست ہے انصاف بھی دلوائیں ۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن کو حکومت مخالف کم از کم ایجنڈے پر اکھٹا کر رہے ہیں۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف 31 جولائی کا اعلان تحریک کا نقطہ آغاز ہے اور اس کا اختتام حکمرانوں کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید :

لاہور -