پاک فوج نے افغان فوجی کا علاج کرواکے واپس افغانستان روانہ کردیا
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج نے بیمار افغان فوجی کا علاج کر واکے واپس افغانستان روانہ کر دیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے بیمار افغان فوجی نائیک حیدر کا علاج کراکے صحت یاب ہونے پر واپس بھیج دیا ۔انہوں نے کہا کہ 26جولائی کو باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب نائیک حیدر بیمار حالت میں ملا تھا جس کے علاج کے لیے افغان حکومت نے درخواست کی ۔پاک فوج نے انسانی بنیادوں پر سی ایم ایچ پشاور سے نائیک حیدر کے اپنڈکس کا کامیاب آپریشن کرایا ۔ان کا کہنا تھا کہ افغان فوجی کے صحت یاب ہونے پر اسے طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان روانہ کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ نائیک حیدر نے بروقت علاج پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔