حکومتی کیمپ کا دعویٰ ہے کہ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کی خواہش ہے لیکن وزیراعظم نے انکارکیا: عارف حمید بھٹی

حکومتی کیمپ کا دعویٰ ہے کہ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کی خواہش ہے لیکن ...
حکومتی کیمپ کا دعویٰ ہے کہ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کی خواہش ہے لیکن وزیراعظم نے انکارکیا: عارف حمید بھٹی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیاہے کہ ایک حکومتی کیمپ بضد ہے ، آرمی چیف اپنی مدت ملازمت میں توسیع لیناچاہتے ہیں لیکن وزیراعظم نے انکار کردیا، اس طرح کی مختلف اطلاعات ہیں ، کراچی میں بھی گھناﺅنی سازش کی جارہی ہے کہ لوگوں کو انصاف ملے اور نہ ہی اس پر عمل ہو، بس افراتفری ہی ہو۔

اے آروائے نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں عارف حمید بھٹی کے دعوے پر سیاستدان نبیل گبول کاکہناتھاکہ ایسی باتیں سراسرغلط ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ افواہیں پاک فوج اور اس ملک کیخلاف سازش ہیں اور اس میں عالمی قوتیں بھی ملوث ہیں ، اس سے پہلے بھی افواہ تھی کہ جنرل راحیل شریف کوعرب ممالک کے اتحاد کا چیف بنانے کی خواہش ظاہر کی گئی ، عوام سات اگست کو دوبارہ سڑک پرآرہی ہے اور دباﺅڈالے گی ،یہ اس وقت ہی پتہ چلے گا کہ ملک حالت جنگ میں ہے اور سپہ سالا ر گھر جائیں گے یانہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -