بھارتی میڈیا ایک بار پھر پاکستانی ستاروں کی کردار کشی میں مصروف:فواد خان کے شوگر لیول کم ہونے کو شراب نوشی بنا دیا

بھارتی میڈیا ایک بار پھر پاکستانی ستاروں کی کردار کشی میں مصروف:فواد خان کے ...
بھارتی میڈیا ایک بار پھر پاکستانی ستاروں کی کردار کشی میں مصروف:فواد خان کے شوگر لیول کم ہونے کو شراب نوشی بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا آئے روز بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی ستاروں سے اپنی نفرت کا اظہار کرتا رہتا ہے جس کا ثبوت ایک بار پھر بھاری میڈیا نے اس وقت دیا جب ایک تقریب میں پاکستانی چارمنگ ستار فواد خان اپنا شوگر لیول کم ہونے کی وجہ سے لڑکھڑا گئے۔ پھر کیا تھا بھارتی میڈیا کے ہاتھوں ایک خبر آگئی اور اس نے کہنا شروع کر دیا کہ فواد خان نے شراب پی رکھی تھی جس کی وجہ سے ان کے قدم لڑ کھڑائے۔
بھارتی فلم نگری کی خبروں کے حوالے سے مشہور ویب سائٹ بالی ووڈ بھاسکر نے یہ خبر چلائی تھی کہ گزشتہ دنوں ممبئی میں ہدایت کار کرن جوہر کی پارٹی میں رنبیر کپور، فواد خان، عالیہ بھٹ سمیت متعدد فلمی شخصیات نے شرکت کی جب کہ پارٹی میں فواد خان نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر غل غپاڑہ بھی کیا جس پر ان کے منیجر نے انہیں سنبھالنے کی کوشش کی تو وہ الٹا اس پر ہی برس پڑے جس کی وجہ سے پارٹی میں تھوڑی بدمزگی پیدا ہوگئی جب کہ پارٹی میں شریک فلمی شخصیات نے فواد خان کی اس حرکت پر حیرانی کا اظہار کیا ۔ در اصل حقیقت یہ تھی کہ ان کی شوگر لیول کم ہو گیا تھا جس سے وہ لڑ کھڑا گئے۔ انہوں نے اس وقت جوس مانگا جو کافی دیر بعد ان کو دیا گیا ۔ اس پر انہوں نے فوری طور پر اپنے پاس موجود چاکلیٹ کو چبایا تو ان کی حالت بہتر ہوئی۔

مزید :

تفریح -