بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات:کابینہ کے ناموں پر مشاورت، قائم علی شاہ کو خراج تحسین

بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات:کابینہ کے ناموں پر مشاورت، قائم علی ...
بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات:کابینہ کے ناموں پر مشاورت، قائم علی شاہ کو خراج تحسین

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔جیو نیوز کے مطابق ملقات میں صوبائی کابینہ میں شمولیت کیلئے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آپ کی سب سے بڑی ترجیح غربت میں کمی اور لوگوں کا طرز زندگی بہتر کرنا ہونی چاہئے۔آپ انفرا سٹرکچر،تعلیم ، صحت امن وامان کی صورتحال پر خصوصی توجہ دیں ۔ امید ہے کہ آپ عوام دوست پالیسیاں بنا کر عوام کو ریلیف دینگے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ زراعت پر خصوصہ توجہ دی جائے۔ یقین ہے مراد شاہ بی بی شہید اور بھٹو شہید کے ویژن کے مطابق سندھ کے عوام کی خدمت کریں گے۔بلاول بھٹو نکا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی رفاقت پر فخر ہے۔ انہوں نے ہمیشہ دیانت داری سے کام کیا۔ وہ پارٹی کا اثاثہ ہیں کارکن اور عوام ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -