داعش یوم آزادی پر نریندر مودی پر لال قلعے میں حملہ کر سکتی ہے :ٹائمز آف انڈیا

داعش یوم آزادی پر نریندر مودی پر لال قلعے میں حملہ کر سکتی ہے :ٹائمز آف انڈیا
داعش یوم آزادی پر نریندر مودی پر لال قلعے میں حملہ کر سکتی ہے :ٹائمز آف انڈیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا نے کہاہے کہ کالعدم تنظیم داعش بھارت کے یوم آزادی 15اگست کو لال قلعے میں وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ کر سکتی ہے ،داعش حملے کیلئے چھوٹے ڈرونز کا استعمال کر سکتی ہے ۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اس بات کے شدید خدشات موجود ہیں کہ داعش اس سال یوم آزادی 15اگست کو وزیراعظم نریندرمودی کو لال قلعے میں تقریب کے دوران نشانہ بنا سکتی ہے ۔اس حوالے سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جارہے ہیں جبکہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں نے اب کسی بھی قسم کی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے خصوصی مشقیں بھی شروع کر دی ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے ۔

مزیدپڑھیں:’تمہاری حرکتوں کی وجہ سے ہمیں یہ خطرناک ہتھیار بنانا پڑرہا ہے‘ چین نے ایسا واضح اعلان کردیا کہ جان کر امریکہ کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے کے ایک کلومیٹر کے فاصلے تک تمام عمارتوں پر سپیشل کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے ۔یوم آزادی کی پچھلی دو تقاریب کے موقع پر نریندرمودی نے بلٹ پروف شیشے سے نکل کر خطاب کیا تھا جس پر انٹیلی جنس ایجنسیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس بار بھارت کے سپیشل پروٹیکشن گروپ نے حکومت کو انتہائی سختی سے خبر دار کیاہے ، دہشتگردی کے شدید خطرے کے پیش نظر نریندرمودی کا خطاب بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سے ہی کروایا جائے ۔بھارتی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ داعش مودی پر حملے کیلئے چھوٹے ڈرون طیارے استعمال کر سکتی ہے ۔نریندرمودی پر ممکنہ دہشتگرد حملے کی نشاندہی ایک ٹیلیفون کال سے کی گئی ہے جسے انٹرسپٹ کیا گیاہے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ داعش اور دیگر دہشتگرد تنظمیں مودی پر مشترکہ حملہ کر سکتے ہیں جبکہ القاعدہ اور داعش پولیس اور بھارتی فوج کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہی ہے ۔ٹائمز آف انڈیا نے کہا کہ اس کی تمام اطلاعات قومی سلامتی کے مشیر اجیت دول کو پہنچادی گئیں ہیں ۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے ایک سال قبل بھات میں بڑے حملے کی نشاندہی کی تھی ،امریکی اداروں سے ملنے والی رپورٹ میں پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے کہا تھا کہ داعش بھارت کے اندر بڑی جنگ چھیڑنے کی تیار ی کر رہی ہے ،اور داعش حملے کیلئے طالبان اور دیگر گروپوں کو اپنے ساتھ ملائے گی ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -