نائن زیرو کے اطراف میں رینجرز کا سرچ آپریشن ،چار مشتبہ افراد گرفتار
کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو کے اطراف میں رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے 4مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔نجی نیوز چینل 24نیوز کے مطابق رینجرز نے نائن زیرو کے اطراف کی گلیوں سے 4مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔