عامر خان کی فٹنس قابل تعریف ہے، ان جیسا نہیں بن سکتا: شاہ رخ خان

عامر خان کی فٹنس قابل تعریف ہے، ان جیسا نہیں بن سکتا: شاہ رخ خان
عامر خان کی فٹنس قابل تعریف ہے، ان جیسا نہیں بن سکتا: شاہ رخ خان

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ میں اپنی اداکاری سے کنگ بننے والے اداکار شاہ رخ خان نے عامر خان جیسا فٹ بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فٹنس کے حوالے سے عامر خان جیسے ہوہی نہیں سکتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامرخان نے فلم ”دنگل“ میں اپنا وزن کم اورزیادہ کیا تو اس پر شاہ رخ خان بھی ان کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ عامرخان اپنی صحت پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں جس کے لئے وہ انتہائی سخت محنت کرتے ہیں اورمیں فٹنس کے حوالے عامر خان جیسا کبھی بھی نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل جب میں نے عامرکو دیکھا تھا تو ان کا وزن بہت زیادہ تھا اوراب وہ اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی لاچکے ہیں جب کہ ان صحت بھی بہت اچھی ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ نے بھی اپنی فلم اوم شانتی اوم میں اپنے جسم کے 6پیکس بنائے تھے۔

مزید :

تفریح -