ہرارے ٹیسٹ کا دسرا دن : کیویز کے ہاتھوں زمبابوے کی زبردست درگت
ہرارے(نیوز ڈیسک)زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے زمبابوے کے باولرز کی زبردست درگت بناتے ہوئے چار وکٹوں پر 315رنز بنا لئے ہیں۔ اوپنر لیتھم نے شاندار سنچری (105)سکور کی۔ ان کا بھر پور ساتھ کپتان ولیمسن (91)نے دیا۔ روس ٹیلر 38اور سوڈھی 5پر ناٹ آوٹ ہیں۔نیوزی لینڈ کو اب زمبابوے پر 151رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے جبکہ اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔