تالاب میں نہاتے ہوئے3 طالبات ڈوب کر جاں بحق

تالاب میں نہاتے ہوئے3 طالبات ڈوب کر جاں بحق
تالاب میں نہاتے ہوئے3 طالبات ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال(ڈیلی پاکستان آن لائن) چترال کے علاقے گرم چشمہ میں ساتویں جماعت کی تین طالبات تالاب میں نہاتے ہوئے جاں بحق ہوئی ہیں، تینوںکا تعلق ایک ہی گاوں گفتی سے بتا یا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چترال کے دور افتاہ علاقے گرم چشمہ کے گاوں گفتی میں ساتویں جماعت کی تین طالبات تالا ب میں نہا رہی تھیں کہ اسی دوران تینوں طالبات تالاب کے گہرائی والے حصے میں جا کر ڈوب گئیں۔جان بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت نعیمہ دختر محمد، بی بی ہماءدختر حسینالدین اور رضیہ دختر فدا حسین کے نام سے ہوئی ہیں۔جان بحق ہونے والی بچیون کی عمرین بارہ سے چودہ سال کے درمیان ہیں۔ ڈوبنے والی بچیوں کی لاشیں تالاب سے نکال لی گئی ہیں ۔