کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے ہی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کلفٹن، ڈیفنس، میٹھادر، کھارادر، ٹاور، صدر، گلشن اقبال، شاہراہ فیصل، یونیورسٹی روڈ، ڈاک خانہ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا سمیت اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد اور 26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔